ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں 20 جون سے ہر روز کورونا کے 18000 مریضوں کی جانچ ہو گی

دہلی میں 20 جون سے ہر روز کورونا کے 18000 مریضوں کی جانچ ہو گی

Mon, 15 Jun 2020 20:42:29    S.O. News Service

نئی دہلی،15/ جون (آئی این ایس انڈیا) پیر کو دہلی میں حکمران آپ اور مرکزی اپوزیشن بی جے پی نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے کورونا کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں کورونا وائرس کی جانچ کو 20 جون سے روزانہ 20 ہزار ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کانگریس نے قومی دارالحکومت میں انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے لئے مرکز اور دہلی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قومی دارالحکومت کی تمام مرکزی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد دہلی کے بی جے پی صدر آدیش گپتا اور آپ راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے کہا کہ 20 جون سے شہر میں روزانہ 18000 ٹیسٹ ہوں گے۔سنگھ نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس بیماری کے خلاف سیاست کو الگ رکھنا چاہئے۔

ریاستی سرکاری اسپتال میں 1900 بیڈ اور مرکزی سرکاری اسپتال میں 2000 بیڈز بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دہلی کانگریس کے صدر انیل کمار نے کہا کہ انہوں نے دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کو اٹھایا اور اس کے لئے دہلی میں بی جے پی کی زیرقیادت مرکز اور عام آدمی پارٹی کی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ہر ایک کی کورونا وائرس کے لئے اسکریننگ کروائی جائے اور اس وبا سے نمٹنے کے لئے میڈیکل کے فائنل ایئر کے طلباء کو بھی رکھا جائے۔ 


Share: